حیدرآباد۔25۔اپریل(اعتماد نیوز)تلگو فلم اداکار اور جنا سینا پارٹی کے صدر
پون کلیان نے آج محبوب نگر میں ٹی آر ایس کے صدر کے چندرا شیکھر راؤ پر
تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کے سی آر جس رویہ کو اپنا رہے ہیں اس رویہ سے
تلنگانہ کو نقصان ہونے والا ہے۔ آج شاد نگر میں منعقدہ جلسہ میں انہوں نے
خطاب میں بی جے پی کے وزارت عظمی کے امیدوار نریندر مودی کی تعریف کی۔
انہوں نے کہا کہ اگر ضرورت پڑنے پر وہ فلموں کو بھی چھوڑنے کے لئے تیار
ہیں۔